• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت،پستول جام ہونے پرپولیس اہلکار نےمنہ سےگولی کی آواز نکال کرملزم پکڑلیا

میرٹھ(ایجنسیاں) بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک پولیس مقابلے کے دوران پستول جام ہونے پرپولیس اہلکارنے منہ سےگولی کی آواز نکال کرملزم پکڑلیا تفصیلات کے مطابق ضلع سمبھال کے علاقے اسمولی میں پولیس نے چیک پوائنٹ پر 2 موٹرسائیکل سوار نوجو انو ں کو رکنے کا اشارہ کیا تاہم انہوں نے پولیس پر فائرنگ کردی اور فرار ہونے کی کوشش کی، اس پر پولیس کی جوابی کارروائی میں رخساد نامی ایک ملزم پکڑا گیا،ملزم کے ساتھی نے اند ھیر ے کا فائدہ اٹھاکر بھاگنا چاہا جس کے لیے کومبنگ آپریشن کیا گیا جس کے دوران سب انسپکٹر منوج کمار کی پستول اچانک جام ہوگئی تاہم انہوں نے گھبرانے کے بجائے منہ سے ہی ٹھائیں ٹھائیں کی آواز یں نکالیں اور آپریشن جاری رکھا اور ملزم کو پکڑ لیا۔ دوسری جانب ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (لا اینڈ آرڈ ر )آنند کمار نے بتایا کہ ہتھیار کا تکنیکی معائنہ کروایا جائے گا۔

تازہ ترین