• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ، مزید 10شہروں کوشامل کرنیکا فیصلہ

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک )حکومت نے نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے میں مزید 10شہروں کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے بے گھر افراد کو رہائش فراہم کرنے کے منصوبے کے تحت پانچ سال میں 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کیلئے ’’نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی‘‘ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلے میں رجسٹریشن فارم بھی نادرا کی ویب سائٹ پر جاری کردیے گئے ہیں۔ پہلے مرحلے میں 7 اضلاع میں منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے، جن میں اسلام آباد، سکھر، گلگت، مظفر آباد، کوئٹہ، سوات اور فیصل آباد شامل ہیں تاہم اب حکومت نے پنجاب کے مزید 10 شہروں کو نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تازہ ترین