• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بااثرقبضہ گروپ سے تحفظ فراہم کیا جائے، بیوہ نظارت بیگم

پشاور(خبرنگار)نوشہرہ کے علاقے بدرشی سے تعلق رکھنے والی خواتین نے بااثرقبضہ مافیاکی جانب سے انہیں ملنے والی دھمکیوں پر ارباب اختیار سے تحفظ فراہم کرنے اور جائیداد واگزارکرانے کی اپیل کی ہے پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بیوہ نظارت بیگم،بیوہ روئیدہ بیگم،یاسمین ملک اوردیگرنے الزام لگایاکہ ملک کامران ،تاج ملک اوردیگرنے انکے آبائواجدادکی زمینوں پر قبضہ کررکھاہے اورہمارے ہی بھائیوں پرغیرقانونی اورملی بھگت سے تین مرتبہ اس سےقبل بھی مقدمہ درج کیا عدالت سے ہمیں حکم امتناعی بھی مل چکا ہےتاہم مذکورہ قبضہ گروپ نے جائیدادوں پرکام روک دیاتاہم اب ایک مرتبہ پھرقبضہ گروپ ہمیں مختلف طریقوں سے ڈرادھمکارہے ہیں ۔
تازہ ترین