• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


  بھارت میں بلندو بالا کرین کے ذریعے فضا میں معلق ڈائیننگ ٹیبل سج گئی ہے۔

بھارت کے شہر بنگلور کی ایک جھیل کے قریب ایک ریسٹورنٹ کی جانب سے 50میٹر بلند ی پر کرین کے ذریعے کھانے کی ٹیبل کا اہتمام کیا گیا ہے ۔

جہاں بائیس افراد نہ صرف کئی میٹر اونچائی سے شہر کو خوبصورت منظر دیکھ سکتے ہیں بلکہ چٹ پٹے مزیدار کھانے کا لطف بھی اُٹھا سکتے ہیں۔

منفرد نوعیت کی اس بھارت کی پہلی ڈائیننگ ان دی اسکائی ٹیبل کیلئے چیفس بھی موجود ہوتے ہیں جو کسٹمرز کیلئے کئی میٹر بلندی پر لنچ اور ڈنر کے خاص پکوان پکاتے ہیں ۔

اس ریسٹورنٹ کے مزے لینے کیلئے آدھے گھنٹے کے موکٹیل سیشن کے 3ہزار9سو 99جبکہ ایک گھنٹے ڈنر سیشن کے 6ہزار9سو99بھارتی روپے چارجز مقرر کئے گئے ہیں۔

یہ منفرد لیکن خطرناک ٹیبل بنگلور میں خاص مدت کیلئے سجائی گئی ہے جس کے بعد یہ بھارت کے مختلف شہروں میں لگائی جائیگی ۔

تازہ ترین
تازہ ترین