• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جالب کی بیٹی کے چھوٹے سے گھر کا بل 75ہزار روپے

انقلابی شاعر حبیب جالب کی صاحبزادی طاہرہ جالب کے ڈھائی مرلے کے مکان کا بجلی کا بل لیسکو نے 75ہزار روپے بھجوادیا ۔طاہر ہ جالب نے گزر بسر کے لیے ٹیکسی چلانا شروع کردی ۔

حبیب جالب کی بیٹی کا کہنا ہے کہ لیسکو نے چھوٹے سے گھر کا 75 ہزار روپے کا بل بھیج دیا ، لیسکو سے شکایت کرنے پر حکام نے بل کم کرنے کے بجائے قسطیں کرنے کا کہہ دیا ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے ان کی والدہ کو ملنے والاوظیفہ بھی بند کردیا گیا تھا جس کی وجہ سے ان کی گزر بسر بڑی مشکل سے ہورہی ہے ۔ہم اتنا بھاری بل کیسے ادا کریں گے ۔

حبیب جالب کی بیٹی ماں کو ملنے والا ماہانہ وظیفہ بند ہونے کی وجہ سے وہ ٹیکسی چلانے پر مجبور ہیں اور لاہور کی ایک نجی کمپنی کی ٹیکسی سروس میں بطور کیپٹن کام کررہی ہیں ۔

طاہرہ حبیب کاکہنا ہے کہ انہوں نے بینک سے قرضہ لے کر گاڑی لی تھی اور اب ٹیکسی چلانے سے ان کا گزر بسر ہوتا ہے ۔

طاہرہ کی والدہ کا ماہانہ وظیفہ 25 ہزار روپے تھا جو کہ 2014 میں شہباز شریف کے دور حکومت میں بند ہوا تھا۔

طاہرہ جالب کا حکومت سے مطالبہ ہے کہ ان کا وظیفہ دوبارہ شروع کیا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ میں نجی ٹیکسی سروس کریم میں کیپٹن ہوں جس کے لیے مجھے 8 سے 10 گھنٹے آن لائن ہونا پڑتا ہے اور میں محنت مزدوری کرکے گزارہ کررہی ہوں۔

حبیب جالب کی صاحبزادی نے بتایا کہ2014 میں والدہ کے انتقال کے بعد وظیفہ بند ہونا یقینی تھا کیونکہ وہ بیگم جالب کے نام سے آتا تھا۔

تازہ ترین