• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’سندھ کا اعزاز ہے کہ یہاں دہشت گرد پیدا نہیں ہوا‘

وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلیٰ شاہ نے کہاہے کہ سندھ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ یہاں سے کوئی دہشت گرد پیدا نہیں ہوا ۔

نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی وارکورس کے 215رکنی وفد سے ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ یہاں دہشت گرد باہر سے آئے لیکن یہ ضرور ہوا کہ سہولت کار پیدا ہوئے ۔

ان کا مزید کہناتھاکہ اسٹریٹ کرائم کو بطور چیلنج ڈیل کررہے ہیں، رواں سال کے آخر تک تھر میں کوئلے سے بجلی پیدا ہوجائے گی۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے ڈیم کے حوالے سے کہا کہ ہم ڈیمز کی تعمیر کے خلاف نہیں ہمارا موقف واضح ہے، ڈیمز کو بھرنے کے لیے کہاں سے پانی لائیں گے؟کوٹری میں نیچے پانی نہ چھوڑنے کی وجہ سےڈیلٹا تباہ ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسئلے کا حل پانی کا تحفظ اور فصل کٹائی کو تبدیل کرنے میں ہے،ہمیں ایسی فصلوں کا انتخاب کرنا ہوگا جو کم پانی لیتی ہیں۔

سید مراد علی شاہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ کوئی بھی عالمی برقی کمپنی تھر میں کام نہیں کرنا چاہتی تھی،ہم نے سندھ حکومت کی ایک کمپنی بنائی اور اینگرو سے شراکت داری کی صورت میں تھر میں کول مائننگ شروع کی۔

ان کا مزید کہناتھاکہ تھر کے انفرااسٹرکچر کی تعمیر پر ایک ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کی، پہلا پاور پلانٹ نوری آباد میں لگایا،ہم نے سروسز پر سیلز ٹیکس میں ریکارڈ وصولیاں کی ہیں۔

تازہ ترین