• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نوجوان سماجی کارکن سمرن سلمان قریشی کو طبی خدمات خصوصاً اوورین کینسر کی تشخیص اور متوسط طبقے کے لوگوں کو مفت سہولت فراہم کرنے پر میئر کراچی وسیم اختر کی جانب سے ’’ینگ سوشل لیڈر ایوارڈ‘‘ سے نوازا گیا ہے، بدھ کو میئر سیکریٹریٹ میں سمرن سلمان قریشی نے بتایا کہ کورنگی، لانڈھی میڈیکل سینٹر میں ’’زندگی‘‘ پروجیکٹ کا آغاز کیا جس کا مقصد اوورین کینسر کی جلد تشخیص کے لئے بذریعہ خون کے ٹیسٹ اور الٹراسائونڈ کم قیمت اسکریننگ کی سہولت مہیا کرنا ہے۔

تازہ ترین