• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم لیگ نون کے نا اہل سینیٹرز کی دونوں نشستیں تحریک انصاف حاصل کرلے گی

اسلام آباد (طارق بٹ) پاکستان مسلم لیگ نون کے دو سینیٹرز کو سپریم کورٹ کی جانب سے نا اہل قرار دئیے جانے سے پہنچنے والا نقصان ان نشستوں پر ہونے والے انتخابات کے بعد بھی باقی رہے گا۔ تحریک انصاف نون لیگی سینیٹرز سعدیہ عباسی اور ہارون اختر کی نااہلی پر خالی ہونے والی دونوں نشستیں حاصل کرلے گی۔ ماہر قانون وسیم سجاد کا کہنا ہے کہ دو سینیٹرز کے انتخاب کیلئے پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کی عددی قوت دونوں نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائے گی۔
تازہ ترین