• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گندم درآمد اسکینڈل، تحقیقات کیلئے انوار الحق کاکڑ کو بلانے کی تردید

سابق نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ
 سابق نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ

گندم درآمد اسکینڈل کی تحقیقات کرنے والے سیکریٹری کابینہ کامران علی افضل نے اس معاملے کی تحقیقات کیلئے سابق نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کو بلانے کی تردید کردی۔

کامران علی افضل سے صحافی نے پوچھا کہ کیا سابق نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کو بلا رہے ہیں۔

جس کا جواب دیتے ہوئے کامران علی افضل نے کہا کہ ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں اس طرح کی خبریں آپ کیوں چلاتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ گندم اسکینڈل پر میڈیا کا جو رول ہے وہ بالکل غیر ذمے دارانہ ہے، میڈیا افواہیں پھیلاتا ہے جو بہت بری بات ہے۔

صحافی نےان سے پوچھا کہ ملکی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان ہوا اس کا تعین کون کرے گا۔

کامران علی افضل نے کہا کہ کمیٹی میں ٹی آر اوز کا اضافہ ہوا اس وجہ سے تھوڑا ٹائم لیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید