کراچی کے سپر ہائی پر شہر کے بڑے قبرستان کی دیوار توڑے جانے کے معاملے پر مذکورہ قبرستان انتظامیہ کے چیئرمین کا مؤقف سامنے آیا ہے۔
مذکورہ قبرستان انتظامیہ کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ 100 ایکڑ پر بنے قبرستان کی دیوار توڑ کر انکروچمنٹ کی کوشش ہوئی۔
چیئرمین قبرستان انتظامیہ کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ یہ معاملہ بات چیت سے حل ہو جائے گا۔
قبرستان انتظامیہ کے چیئرمین نے مزید کہا ہے کہ ویلفیئر کی 30 سالہ لیز کو 99 سالہ لیز میں تبدیل کرنے کی کوشش ہوئی ہے۔
چیئرمین قبرستان انتظامیہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس سلسلے میں کمشنر کراچی سے ملیں گے۔