• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنول شوزب کا سفری پابندی کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سابق ایم این اے کنول شوزب نے سفری پابندی کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔

کنول شوزب نے درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ بیٹے سے ملاقات کے لیے بیرون ملک جانا چاہتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعت کا حصہ ہونے کے باعث بنیادی حقوق سے محروم کیا جا رہا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سفری پابندی کی کسی بھی فہرست سے نام نکالنے کا حکم دیا جائے۔

قومی خبریں سے مزید