وکلاء تنظیموں کی ہڑتال کے موقع پر آج سپریم کورٹ آف پاکستان میں مقدمات کی سماعت معمول کے مطابق جاری ہے۔
سپریم کورٹ آف پاکستان کی عدالتوں میں مختلف مقدمات میں وکلاء معمول کے مطابق پیش ہو رہے ہیں۔
چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کے بینچ سمیت پانچوں بینچز میں معمول کے مطابق کام جاری ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز احتجاج کرنے والے وکلاء نے لاہور میں اعلیٰ عدلیہ سمیت مختلف عدالتوں اور ملحقہ علاقوں کو میدانِ جنگ میں تبدیل کر دیا تھا۔
احتجاج کرنے والے وکلاء نے پولیس پر پتھراؤ کیا تھا جبکہ پولیس کی جانب سے ان پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس شیلنگ کی گئی، واٹر کینن کا استعمال بھی کیا گیا۔
جھڑپوں میں کئی پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے جبکہ متعدد وکلاء کو گرفتار کیا گیا تھا۔
وکلاء کی جانب سے گزشتہ روز آج 9 مئی کے موقع پر پاکستان بھر میں پورا دن ہڑتال کی کال دی گئی تھی۔