• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ، تمام سول اور کنٹونمنٹ علاقوں سے بل بورڈز ہٹانے کا حکم

اسلام آباد(ایجنسیاں ) سپریم کورٹ نے ڈیڑھ ماہ میں ملک بھر کے تمام سول اور کنٹونمنٹ علاقوں سے بل بورڈز اور ہورڈنگز ہٹانے کا حکم دے دیا،چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ پبلک پراپرٹی پر بل بورڈز نہیں لگائے جاسکتے‘ اگر کسی نے لگانے ہیں تو ذاتی پراپرٹی پر لگائے، کراچی والے آرڈر کے مطابق پبلک پراپرٹی پر بل بورڈز نہیں لگ سکتے‘کمائی قانون کے مطابق کی جانی چاہئے‘فٹ پاتھ عوام کے چلنے کیلئے ہیں ان پر بل بورڈز کیلئے بڑے بڑے کھمبے لگا دیئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے بینچ نے لاہور میں بل بورڈز کے معاملے کی سماعت کی۔سماعت کے دوران چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ریلوے، پارکس اینڈ ہورٹی کلچر اتھارٹی (پی ایچ اے)، کنٹونمنٹ بورڈ اور ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی(ڈی ایچ اے)کی حدود میں بل بورڈز لگے ہیں، بتائیں کس انتظامی حصے میں بل بورڈز کا مسئلہ ہے؟ ۔

تازہ ترین