• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ثقافتی طائفوں سے باہمی تعلقات مضبوط ہونگے‘ کورین سفیر

راولپنڈی (خصوصی رپورٹر) پاکستان میں کوریا کے سفیر کواک سنگ کیو نے کہا ہے کہ ثقافتی وفود کے تبادلوں سے دونوں ملکوں کی عوام میں رابطے مضبوط ہونگے۔ کلچرل پروگرامز کا مقصد پاکستان اور کوریائی عوام کے باہمی تعلقات کو مضبوط کرنا اور انہیں ایک دوسرے کے قریب لانا ہے۔ یہ بات انہوں نے کورین سفارتخانے کے زیراہتمام آرٹس کونسل کے اشتراک سے منعقدہ روایتی کورین کلچرل شو کے موقع پر کہی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر آرٹس کونسل وقار احمد، ناہید منظور، کورین سفیر کی اہلیہ، کلچرل قونصلر کم اِن کوک سمیت متعدد اعلیٰ حکام موجود تھے۔ کوریا کے سفیرنے توقع ظاہر کی کہ ثقافتی وفود کے تبادلوں سے باہمی ثقافتی تعلقات مضبوط ہونگے۔
تازہ ترین