• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’کنیریا کو غلطی تسلیم کرنے کا مشورہ 6 سال پہلے دیا تھا‘‘

پاکستان کرکٹ بورڈ کے قانونی مشیر تفضل رضوی کا کہنا ہے کہ دانش کنیریا کو 6 سال پہلے مشورہ دیا تھا کہ اپنی غلطی تسلیم کرلے لیکن دانش نے ایک نہیں مانی تھی ۔

پی سی بی کے قانونی مشیر کا کہنا ہے کہ ٹھوس شواہد کی موجودگی میں دانش کنیریا سے کہا تھا کہ کیس لڑنے کا کوئی فائدہ نہیں وہ اپنی غلطی تسلیم کر لیں لیکن دانش کنیریا نے ان کی ایک نہیں مانی ۔

تفضل رضوی نے کہا کہ اگر دانش پہلے ہی غلطی مان لیتے تو انہیں فائدہ ہو سکتا تھا ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے قانونی مشیر کا کہنا تھا کہ اب جبکہ دانش کنریا نے غلطی تسلیم کر لی ہے تو وہ قوم اور پی سی بی سے معافی مانگیں، کیس لڑنے کے لیے پی سی بی کا بہت خرچہ ہوا ہے ۔

تازہ ترین