• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


دو روزہ یورپ، ایشیاء سمٹ آج برسلز میں شروع ہوگئی ۔ یورپین کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک کی صدارت میں شروع ہونے والی دونوں خطوں کی اس سمٹ میں51 ممالک کے سربراہان مملکت و حکومت اور حکومتی نمائندگان شرکت کر رہے ہیں ۔

پاکستان کی نمائندگی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کریں گی ۔ اس سمٹ کا عنوان اس مرتبہ ’ ایشیاء ، یورپ گلوبل پارٹنرز فار گلوبل چیلنجز ‘ تجویز کیا گیا ہے ۔

بتایا جاتا ہے کہ اس سمٹ میں ماحولیاتی تبدیلیوں کیلئے اقوام متحدہ کی تازہ رپورٹ کو موضوع بناتے ہوئے اس کی توثیق کی جائے گی ۔

آئی پی سی سی کی تازہ رپورٹ میں دنیا کو متوجہ کیا گیا ہے کہ عالمی درجہ حرارت کو 2 سینٹی گریڈ سے 1،5 سینٹی گریڈ پر لانے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں ۔

دوسری جانب یورپین ذرائع ابلاغ کا کہناہے کہ رپورٹ کی توثیق کے علاوہ اس سمٹ میں ماحولیاتی تبدیلیوں کیلئے تجویز کردہ اقدامات کے لئے کوئی عملی پیش رفت نظر نہیں رہی۔

تازہ ترین