• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شجر کاری مہم، ہر سال لاکھوں پودے عدم توجہ کے سبب جل جاتے ہیں، ڈاکٹر اجمل

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان نے کہا کہ ہر سال شجرکاری مہم میں لاکھوں پودے لگائے جاتے ہیں لیکن افسوسناک امریہ ہے کہ نگہداشت اور دیکھ بھال نہ ہونے کیوجہ سے ہزاروں پودے جل جاتے ہیں۔معاشرے کے ہر فرد پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ان پودوں کی نگہداشت کے لئے اپنا اپنا کردار اداکریں تاکہ یہ مستقبل میں ایک تناور درخت کی شکل اختیار کرےن خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ علوم اسلامی کے زیر اہتمام شجرکاری مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کیا،شجرکاری مہم کا افتتاح ڈاکٹر محمد اجمل نے پودالگاکرکیا۔اس موقع پر اساتذہ اور طلبہ وطالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔

تازہ ترین