• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عامر،حارث سہیل اور محمد نواز قومی ٹی20 ٹیم سے ڈراپ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آل رائونڈر عماد وسیم اور بابر اعظم پاکستان کی ٹی 20 ٹیم میں واپس آگئے، جبکہ 30سالہ فاسٹ بولر وقاص مقصود کو آسٹریلیا کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں پہلی بار پاکستان ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ وقاص مقصود کی سلیکشن ڈومیسٹک سیزن میں پرفارمنس کی وجہ سے ہوئی ہے۔ محمد عامر، حارث سہیل اور محمد نواز کو ڈراپ کردیا گیا ہے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز 24 سے 28 اکتوبر تک ابوظہبی اور دبئی میں کھیلی جائے گی۔ ٹیم میں کپتان سرفراز، فخر زمان، محمد حفیظ، صاحبزادہ فرحان، عماد وسیم، بابر اعظم، شعیب ملک، آصف علی، حسین طلعت، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، عثمان شنواری، حسن علی، وقاص مقصود اور فہیم اشرف شامل ہیں۔
تازہ ترین