• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی ڈیپ اورفشریزایکسپورٹرزایسوسی ایشن کا مشاورتی اجلاس

کراچی ( پ ر)ٹی ڈیپ ہیڈ کوارٹر میں ٹی ڈیپ اور پاکستان فشریز ایکسپورٹرزایسوسی ایشن کے درمیان ایک مشاورتی اجلاس منعقدہوا جس میں فشریز ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کی نمائندگی چیئرمین سید اخلاق حسین عابدی اوردیگر ممبران نے کی جبکہ ٹی ڈیپ کی طرف سےسینئرڈائریکٹرجنرل ڈائریکٹر ایم عثمان اورڈائریکٹر جنرل(سائوتھ)اظہرعلی داہرنےشرکت کی۔چیئرمین پاکستان فشریز ایکسپورٹرزایسوسی ایشن نے شرکاء کو ان چیلنجز سے آگاہ کیا کہ جن کی وجہ سے ماہی گیری کی صنعت زبوں حالی کا شکارہے انہوں نے تجویز پیش کی کہ حکومت اس ضمن میں خاطر خواہ اقدامات کرے تاکہ مچھلیوں کی برآمدا ت میں اضافہ ہو سکے۔

تازہ ترین