• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی سربراہی میں مزید مستحکم ہوگی، راشد خاصخیلی

پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں مزید مضبوط اور مستحکم ہوگی۔ 18 اکتوبر 2007 کا کارساز پر قافلۂ جمہوریت پر دہشت گردوں کا حملہ بھی پیپلز پارٹی کو اس حق اور سچ کے مشن سے نہیں ہٹا سکا۔

اس بات کا اظہار صدر پیپلز یوتھ کراچی راشد خاصخیلی نے کراچی ڈویژن کی ایگزیکٹو باڈی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

راشد خاصخیلی نے کہا کہ پیپلز یوتھ کراچی کو چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا ہراول دستہ بنائیں گے اور اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے انجام دیں گے۔

تازہ ترین