• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ٹرین حادثہ ،2 بچوں سمیت 3افراد جاں بحق

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ٹرین حادثے میں ایک ہی گھر کے دو بچوں سمیت 3افراد جاں بحق ہوگئے ۔

اسلام آباد کے تھانہ شمس کالونی کے علاقے میں اپنی نوعیت کا پہلا ٹرین حادثہ اس موقع پیش آیا جب دونوں اطراف سے ریل گاڑیاں آگئیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے تینوں افراد اس وقت ریلوے لائن پر موجود تھےجو ٹرین کی زد میں آکر موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔

مرنے والوں میں بچوں کا محلے دار بھی شامل تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق بچے قریبی آبادی کے رہائشی تھے جبکہ دونوں ٹرینوں میں سےایک راولپنڈی سے اسلام آباد جبکہ دوسری اسلام آباد سے راولپنڈی جا رہی تھی کہ بچے زد میں آگئے۔

تازہ ترین