• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف جھوٹ بول رہے ،نیب نے وعدہ معاف گواہ بننے کا نہیں کہا، پرویز الٰہی

لاہور (آئی این پی) اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ شہباز شریف جھوٹ بول رہے ہیں ، نیب نے خواجہ آصف کے خلاف وعدہ معاف گواہ بننے کا نہیں کہا،خواجہ آصف کیخلاف شہباز شریف بیان دے چکےہی، نیب میں نندی پور بجلی گھر کی مرمت کے ٹھیکے کے بارے میں سوال کیا گیا، پنجاب اسمبلی میں جو شور شرابہ اور بدمزگی چل رہی ہے اس حوالے سے ہر ریکارڈنگ موجود ہے۔جمعہ کوا سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف نیب میں خواجہ آصف کے خلاف گواہی دے چکے ہیں، شہباز شریف جھوٹ بول رہا ہے ، نیب نے خواجہ آصف کے خلاف وعدہ معاف گواہ بننے کا نہیں کہا، نیب میں نندی پور بجلی گھر کی مرمت کے ٹھیکے کے بارے میں سوال ہوا، شہباز شریف نے بتایا کہ ٹھیکہ خواجہ آصف نے دیا، پنجاب اسمبلی میں اراکین میری جانب حملہ آور ہونے لگے، جس پر ہمارے لوگوں نے حمزہ شہباز کو کہا کہ ان کو روکو ورنہ ہم تمہارے گلے پڑیں گے۔
تازہ ترین