• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کی ایس400میزائل کی خریداری،ا سٹرٹیجک استحکام کو مزید نقصان پہنچے گا،پاکستان

اسلام آباد (خبرایجنسی)پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے ایس۔400 میزائل سسٹم کی خریداری سے جنوبی ایشیاء میں اسٹرٹیجک استحکام مزید نقصان پہنچے گا، ہم ملکی دفاع یقینی بنانے اور مستقبل میں خطے میں اسٹرٹیجک توازن برقرار رکھنے کیلئے پر عزم ہیں۔جمعے کو دفتر خارجہ کے مطابق بھارت کی ایس ۔400میزائل سسٹم کی خریداری کثیر جہتی ذرائع کے ذریعے بیلسٹک میزائل ڈیفنس(بی ایم ڈی)سسٹم کو حاصل کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے، ترجمان کے مطابق ا س سے خطے کا اسٹرٹیجک استحکام مزید عدم استحکام کا شکار اور خطے میں اسلحے کی نئی دوڑ کا آغاز ہوگا۔ مئی 1998میں دونوں ممالک کی جانب سے ایٹمی تجربات کے بعد پاکستان نے بی ایم ڈی سسٹمز کے حصول کیخلاف خطے میں سٹریٹجک رسٹرینٹ رجیم(ایس آر آر)پیشکش کی تھی۔

تازہ ترین