• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کیلئےکھیلوں کی دنیا سےایک اور اعزاز

پاکستان کوکھیلوں کی دنیا سےایک اوراعزاز مل گیا، ورلڈ باکسنگ کونسل اریبک زون کی صدارت پاکستان کومل گئی۔

ورلڈ باکسنگ کونسل نےسید نعمان شاہ کوعریبک زون کا صدر بنانےکا اعلان کر دیا۔

عریبک زون میں پاکستان، بھارت،ایران، افغانستان اوراومان سمیت دیگر ممالک شامل ہیں۔نعمان شاہ پاکستان پروفیشنل باکسنگ لیگ کے صدر بھی ہیں۔

نومنتخب صدر نعمان شاہ کا کہنا ہے کہ خطے میں پاکستان اب باکسنگ کے قوانین سیٹ کرے گا،باکسنگ 168 سے زائد ممالک میں کھیلا جانے والا کھیل ہے،چند مہینوں کے اندر پاکستان سےچیمپئن باکسرز نکلنا شروع ہو جائیں گے۔

تازہ ترین