• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے پاکستان میں کوئی وی آئی پی نہیں، شہریار آفریدی

اسلام آباد( ایجنسیاں)وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے خاتون کی پولیس سے بدتمیزی کے واقعے پر پولیس کو واقعہ کی تفتیشی رپورٹ جلد پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ان کے پیچھے کھڑی ہے جو فرض شناسی سے کام کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ قانون کے مطابق خاتون کے خلاف کارروائی کی جائے، نئے پاکستان میں کوئی وی آئی پی نہیں، ہر کوئی قانون کے تابع ہے جو فرض شناسی سے کام کررہے ہیں حکومت ان کے ساتھ ہے۔ دریں اثناوزیر مملکت برا ئے داخلہ شہریارخان آفریدی سے گزشتہ روز صدر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی ڈاکٹر احمد یوسف الدریویش نے ملاقات کی جس میں پاک سعودی تعلقات، امت مسلمہ کی بہتری اور اسلامی معاشروں کی ترقی میں جامعات کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تازہ ترین