• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین آرڈی اے کی واسا کو ٹیوب ویلز پر تعینات تمام عملہ تبدیل کرنیکی ہدایت

راولپنڈی ( اپنے نامہ نگار سے ) چیئرمین آرڈی اے نے واسا حکام کو ساڑھے چار سو ٹیوب ویلوں پر تعینات عملہ ٹیوب ویل آپریٹروں والو مین اور سپروائزر کو فوری طور پر آپس میں تبدیل کرنے کی ہدایت کر دی ہے ، سنگین مالی مسائل کے شکار ادارے کے بعض ملازمین نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اسے واسا کے انتظامی معاملات میں مداخلت قرار دیا جا رہا ہے ، ذرائع کے مطابق چیئرمین آرڈی اے عارف عباسی نے واسا حکام کو تمام ٹیوب ویلوں پر تعینات عملہ کی مکمل ری شفلنگ کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے ایسی تبدیلیوں سے واسا کے حالات بہتر ہوسکتے ہیں کیونکہ کافی سالوں سے ایک ہی ٹیوب ویلوں پر ڈیوٹیوں کی وجہ سے ان کیخلاف شہریوں کی شکایات میں بہت زیادہ اضافہ ہو چکا ہے لہٰذا ہر ٹیوب ویل پر تعینات عملہ تبدیل کر دیا جائے ۔
تازہ ترین