• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے ملنے والی دولاشیں ہسپتال منتقل کردی گئیں

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے ملنے والی دولاشیں ہسپتال منتقل کردی گئیں۔ تھانہ سٹی کے علاقہ میں موتی محل کے قریب نالہ لئی کے پل کے نیچے سے ایک نامعلوم شخص کی خستہ حال لاش ملی جسے پولیس نے قبضے میں لے کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال منتقل کردیا،سب انسپکٹرشہباز نے بتایا کہ ڈاکٹروں کاکہناہے کہ لاش تین روزپرانی ہے اورمرنے والاحلئیے سے نشئی معلوم ہوتاہے۔ادھرتھانہ ویسٹریج کے علاقہ سے بھی ایک نامعلوم شخص مردہ حالت میں ملاپولیس کے مطابق وہ نشے کاعادی معلوم ہوتاہے دونوں لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال کے مردہ خانہ میں رکھوادی گئی ہیں۔
تازہ ترین