• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

پاکستان میں ایک کروڑ گھر تعمیر کرنیکی ضرورت ہے، عالمی بینک

واشنگٹن (آئی این پی) عالمی بینک نے کہا ہے کہ پاکستان میں ایک کروڑ گھر تعمیر کرنے کی ضرورت ہے‘ سخت قوانین گھروں کی خرید و فروخت میں رکاوٹ ہیں‘ پاکستان میں ہر سال چھ لاکھ گھروں کی طلب بڑھ جاتی ہے۔ 

ورلڈ بنک کے مطابق پاکستان میں  ہر سال چھ لاکھ گھروں کی طلب بڑھ جاتی ہے۔ سخت قوانین گھروں کی خرید و فروخت میں رکاوٹ ہیں۔ جعلی کاغذات کے ڈر سے بینک گھروں پر قرض نہیں دیتے۔

عالمی ادارے کا کہنا ہے  قرض پر گھر خریدنے کا رجحان خطے کے دیگر ممالک سے کم ہے۔ ہائوس فنانسنگ جی ڈی پی کا اعشاریہ 5 فیصد ہے۔ 

بنگلہ دیش میں ہائوس فنانسنگ جی ڈی پی کے 3فیصد کے برابر ہے۔ بھارت میں ہائوس فنانسنگ جی ڈی پی کے 7.7 فیصد ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین