• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہریوں کو مغلظات بکنے پر نشے میں دھت کورٹ پولیس کے اہلکار سمیت 3 افراد گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھی مسلم سوسائٹی میں نشے میں دھت ہوکر شہریوں کو مغلظات بکنے پر کورٹ پولیس کے اہلکار سمیت 3 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ فیروز آباد پولیس کے مطابق سندھی مسلم سوسائٹی میں ایک فیملی کھانا کھا کر گاڑی میں بیٹھ کر وہاں سے آنے لگی تو اس دوران انکی گاڑی آگے موجود گاڑی کی وجہ سے فوری نہیں نکل سکی جس پر پیچھے موجود کار سواروں نے ہارن بجانا شروع کردیا اور شور مچانا شروع کیا جس پر کار کے ڈرائیور کے ساتھ انکی تلخ کلامی ہوئی اور انہوں نے فیملی پر تشدد کرنا شروع کردیا جس میں خواتین بھی سوار تھیں۔
تازہ ترین