• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیوون براوو کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈ ڈیوون براوو نے تمام طرز کی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا، تاہم وہ دنیا بھر ٹی ٹونٹی لیگز کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔

ذرائع کے مطابق اپنے ایک جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ اپنے 14 سالہ کیرئیر میں لیجنڈری کرکٹرز کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔

براوو نے بتایا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل کرکٹ میں موقع دینے کے لیے وہ جگہ چھوڑ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ براوو نے اپنے ایک روزہ کیریئر میں 164 میچز کھیل کر 2968 رنز بنائے کے ساتھ ساتھ 199 وکٹ بھی حاصل کر رکھی ہیں۔

اس کے علاوہ ٹی ٹونٹی میچز میں بھی براوو نے 52 میچز کھیل کر 1142 رنز بنا ئے اور 52 وکٹیں حاصل کیں۔

تازہ ترین