اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ عمران خان ملک کے لیے بہت کچھ کریں گے اور اس کے اثرات جلد نظر آئیں گے ۔
پنجاب اسمبلی کیفے ٹیریا میں نیوز کانفرنس سے خطاب میں چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ وزیر اعظم کا دورہ سعودی عرب کامیاب رہا,مبارکباد دیتے ہیں اور اب متحدہ عرب امارات اور چین بھی مدد دینے کو تیار ہیں جبکہ چین کے حوالے سے منصوبوں کا ازسرنو جائزہ لیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف دور میں جن منصوبوں کو تاخیر کا شکار کیا گیا اسکے کرداروں کو سامنے لایا جائے گا۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ شہباز شریف معاشی طور پر بھی صوبے کو بحران میں چھوڑ گئے۔
پرویز الہی نے کہا کہ اپوزیشن ارکان بجٹ اجلاس میں ان کے گلے پڑ رہے تھے نظام بچانے کے لیے سخت کاروائی کرنی پڑی۔