• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

سکھ برادری بغیر ہیلمنٹ موٹر سائیکل چلا سکے گی

سکھ برادری کے لیے خوشخبری ہے کہ اُسے بغیر ہیلمنٹ کے موٹر سائیکل چلانے کی اجازت مل گئی۔

پشاور میں ٹریفک پولیس نے موٹر سائیکل چلانے والے سکھ برادری کے افراد کو ہیلمٹ پہننے سے مستثنیٰ قرار دیا ہے تاکہ سکھ اپنی مذہبی تعلیمات کی روشنی میں پگڑی کا استعمال کر سکیں۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ سکھ برادری کو اس لئے ہیلمٹ سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے تاکہ وہ اپنی مذہبی تعلیمات کے مطابق پگڑی پہن سکیں۔

بغیر ہیلمنٹ کے موٹر سائیکل چلانے کی اجازت ملنے پر سکھ برادری کے افراد بہت خوش نظر آرہے ہیں ۔

سکھ برادری کا کہنا ہے کہ ملک کےآئین میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے جبکہ ہیلمٹ سے استثنی کے فیصلے کو خوش آئند قرار د یتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ اب وہ موٹر سائیکل چلانے کے دوران بھی پگڑی پہن سکیں گے۔

اس سے پہلے ایم پی اے سردار رنجیت سنگھ نےخیبر پختون خوا اسمبلی میں موٹر سائیکل چلانے کے دوران ہیلمٹ کے لازمی استعمال سےسکھوں کو مستثنی قراردینے کا مطالبہ کیا تھا ۔تاکہ سکھ افراداپنی مذہبی تعلیمات کے مطابق موٹر سائیکل چلانے کے دوران ہیلمٹ پہن سکیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین