• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیسرا ٹی 20:پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

آسٹریلیا کے خلاف تیسرے اور آخری ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔

دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم پر کھیلے جارہے میچ میں پاکستان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اور آسٹریلوی ٹیم کے قائدایرون فنچ میدان میں اترے ۔

سرفراز الیون میں آج کے میچ کےلئے دو تبدیلی کی گئیں،اوپنر فخر زمان اور فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی جگہ صاحبزادہ فرحان اور عثمان شنواری کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

آسٹریلوی کپتان نے بھی ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے بلی اسٹین لیک کی جگہ نیتھن لائن کو فائنل الیون میں شامل کیا ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان 2 میچز ہوچکے ہیں جن میں پاکستان کا پلڑا بھاری رہا ،گرین شرٹس نے پہلا میچ 66 اور دوسر میچ دلچسپ مقابلے کے بعد 11 رنز سے اپنے نام کیا اور تین میچوں کی سیریز میں برتری حاصل کرلی ۔

مسلسل فتوحات کے باعث پاکستانی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 سیریز میں کلین سوئپ فتح کے لئے پرعزم ہے ۔

تازہ ترین