• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان بھر میں انسداد خسرہ مہم مکمل

کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں انسداد خسرہ مہم مکمل ہوگئی۔

ڈپٹی کوارڈینیٹر ای پی آئی ڈاکٹر اسحاق پانیزئی کےمطابق بلوچستان بھر میں انسداد خسرہ مہم انتہائی کامیاب رہی، مہم میں بلوچستان کے 33 اضلاع میں 735 یونین کونسلیں کور کی گئیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان یونین کونسلوں میں خسرہ مہم کا مجموعی طور پر 94فیصدہدف حاصل کرلیا گیا، جبکہ 14یونین کونسلوں کا ڈیٹاموصول ہونا ابھی باقی ہے۔

ڈاکٹراسحاق پانیزئی کےمطابق مہم کے آغاز میں حفاظتی ٹیکوں سے انکاری سمیت مسائل کا سامنا کرنا پڑا، صوبے کے دور دراز علاقوں میں رسائی کے حوالے سے بھی مسائل پیش آئے تاہم بعد میں انسداد خسرہ مہم کے حوالے سے مسائل پر قابو پا لیا گیا ہے۔

تازہ ترین