• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت ممبئی حملوں کی تحقیقات میں تعاون نہیں کررہا، پاکستانی ہائی کمشنر

لاہور (خالد محمود خالد)بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا ہے کہ بھارت ممبئی حملوں کی تحقیقات کے حوالے سے پاکستان کے ساتھ تعاون نہیں کر رہا۔ نئی دہلی میں ایک ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہا ہے کہ گزشتہ سال8 ستمبر کو پاکستان کے خارجہ سیکرٹری نے اپنے بھارتی ہم منصب کو ایک خط میں ممبئی حملوں کے حوالے سے کچھ معلومات اورشواہد مانگے تاکہ پاکستان میں ذکی الرحمان لکھوی سمیت سات افراد کے خلاف جو مقدمات چل رہے ہیںان معلومات اورشواہدکی روشنی میں ہم ان کو منطقی انجام تک پہنچائیں لیکن آج پانچ ماہ سے بھی زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے بھارت کی طرف سے پاکستان کو کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پٹھان کوٹ واقعہ کے حوالے سے بھارت کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہا ہے جبکہ ایک جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم بھی اس سلسلے میں کام کر رہی ہے جو جلد ہی بھارت کا دورہ کرے گی۔
تازہ ترین