• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہرین فلکیات نے تقریباً 60 سال قبل اس بات کا خدشہ ظاہر کیا تھا کہ زمین کے گرد مدار میں گرد اور دھول کے بادل گرد ش کررہے ہیں لیکن اب تک ان کی کوئی خاص تصدیق نہیں ہوسکی تھی ،تا ہم حا ل ہی میں ماہرین نے تحقیق کی ہے کہ یہ بادل زمین کے قر یبی مدار میں موجود ہیں اور انہیں ’’کور ڈی لیو سکی ‘‘ بادل کا نام دیا گیا ہے ۔اس ضمن میں جوڈتھ سلز بالوغ کے مطابق کور دی لیوسکی بادلوں کی دریا فت بہت محنت طلب اور مشکل ترین کام ہے یہ دونوں زمین کے اتنے ہی قریب ہیں جتنا چاند ہے ۔اگر چہ بعض ماہرین کا کہنا ہے کہ ان بادلوں کی تاریخ اس سے بھی پرا نی ہے۔یہ بادل خلا میں ایک ایسے مقام پر موجود ہے جسے لیگ رینج پوائنٹس کہا جا تا ہے ۔یہ ایک ایسی جگہ ہے جہاں دو بڑے اجسام کے درمیان ثقلی کشش باہم ملتی ہے اور دھول مٹی کے بادل وہاں تھم گئے ہیں۔ماہرین کے مطابق یہ پو ائنٹس پہلی مر تبہ 18 ویں صدی میںدریافت ہوئے تھے ۔ اس جگہ آنے والے ہلکے ذرات ہمیشہ کے لیے پھنس کر جامد ہوسکتے ہیں اور شمسی ہوا یا سورج کی کشش بھی ان پر اثر نہیں ڈال سکتی۔ کمپیوٹر ماڈلوں کے مطابق یہ بادل مسلسل شکل بدلتے رہتے ہیں۔ اسی بنا پر ان کی واضح شکل بیان نہیں کی جاسکتی۔

تازہ ترین
تازہ ترین