• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈکپ 2019ء میں پاکستان ٹیم بڑا خطرہ ثابت ہوگی، جیف تھامسن

اپنے دور کے تیز ترین بولر آسٹریلیا کے اسپیڈ اسٹار جیف تھامسن نے آئندہ ورلڈکپ سے متعلق پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایشیا کپ میں خراب کارکردگی کے باوجود پاکستان ٹیم بڑا خطر ہے، کیونکہ ان کے پاس ایسے کرکٹرز ہیں جو میچ کے دن خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں۔

سابق فاسٹ بولر نے ویرات کوہلی کو سچن ٹنڈولکر سے زیادہ ورسٹائل بیٹسمین قرار دیا ہے۔

اُن کا کہنا ہے کہ بھارت کے لیجنڈ کرکٹر سچن ٹنڈولکر انتہائی اچھے بیٹسمین تھے لیکن ویرات کوہلی اُن سے زیادہ سخت بیٹسمین ہیں۔

آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر ان دنوں اسپورٹس لٹریری فیسٹول کے سلسلے میں بھارت میں ہیں۔

ٹنڈولکر اور کوہلی میں کون زیادہ ورسٹائل؟
آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر جیف تھامسن

بھارتی اخبار ’ٹائمز آف انڈیا‘ کے مطابق سابق بولر نے کبھی نہ ختم ہونے والی بحث کہ کوہلی اور ٹنڈولکر میں کون زیادہ بہتر ہے، کا حتمی جواب دیا کہ ’’میرے خیال میں کوہلی زیادہ ورسٹائل بیٹسمین ہے‘‘، میں اس بات کو سمجھتا ہوں کہ سچن ٹنڈولکر بہت اچھا کھلاڑی تھا لیکن کوہلی زیادہ سخت بیٹسمین ہے، کیونکہ وہ جب جو چاہے کرسکتا ہے‘‘

جیف تھامسن نے جدید دور کی کرکٹ میں جنوبی افریقا کے پیسر ڈیل اسٹین کو حال ہی میں آسٹریلیا کے گلین مک گرا کا ریکارڈ توڑنے والے انگلینڈ کے فاسٹ بولر جیمس اینڈرسن سے بہتر قرار دیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ جیمسن اینڈرسن نے بیشتر وکٹیں ہو م گراؤنڈ پر لی ہیں، جنوبی افریقا اور آسٹریلیا اُن کی زیادہ وکٹیں نہیں، وہ سیم بولنگ کو ترجیح دیتے ہیں جبکہ ڈیل اسٹین کسی بھی جگہ وکٹیں لے سکتے ہیں۔

تازہ ترین