• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناروے:ڈیم فنڈ کے لیے دوگھنٹے میں آٹھ کروڑ روپے جمع

ناروے کے شہر اوسلو میں مقیم پاکستانیوں نے ملک میں ڈیم کی تعمیر کے حوالے سے فنڈ جمع کرنے کا ریکارڈ بنا دیا ،صرف دو گھنٹوں میں 8 کروڑروپے اکٹھے کرلیے،اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کے دستخط شدہ بلے اور گیند کی بھی نیلامی کی گئی۔

اوسلو میں تقریب کا انعقاد پاکستانی کمیونٹی ، پاکستانی سفارتخانے اور تحریک انصاف ناروے نے کیا تھا۔تقریب میں ناروے میں پاکستان کے سفیر ظہیر پرویز خان، شوکت یوسف زئی ، عتیقہ اوڈھو ،تصدق چودھری اور علماء اکرام نے شرکت کی۔

سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ یہی جذبہ رہا تو ڈیم انشاء اللہ اپنی مدت سے پہلے بن جائے گا- انہوں نے پاکستانی کمیونٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ڈنمارک اور یونان کے بعد ناروے نے بھی زبردست رسپانس دیا ، ناروے کی مساجد اور علماء اکرام کی خاص شرکت پر انھیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں -

تازہ ترین