• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی بچے کی بینڈ کے ساتھ خوب صورت پر فارمنس


امریکی بچے نے اسٹریٹ بینڈ کے ساتھ پرفارم کر کے دیکھنے والوں کو خوب محظوظ کیا۔

یوں تو آپ نے ڈانس اورمیوزک کے شوقین کئی افراد دیکھے ہوں گےجو میوزک کی دُھن پرخوب پرفارم کرتے ہیں مگر جناب یہاں توبچے بھی اس شوق میں مبتلا ہیں۔

یقین نہیں تو ویڈیو میں نظر آنے والے اس ننھے میاں کو ہی دیکھ لیں جواسٹریٹ بینڈ کی میوزک پرفارمنس کا خود بھی حصہ بن گیا ہے۔

امریکی ریاست Louisianaکے شہر New Orleansسے تعلق رکھنے والے بچے نے سڑک کنارے بیٹھ کر میوزک پرفارم کرتے بینڈ کو دیکھا تو ان کے پاس پہنچ گیا اور اپنے ننھے ہاتھوں میں باجا بجاتے ہوئے ایسے ڈانس پرفارمنس دی جیسے خود کوئی ماہر فنکار ہو۔

لٹل اسٹار کے دلچسپ انداز پر اسٹریٹ پرفارمر سمیت وہاں موجود افراد بھی بیحد محظوظ ہوئے اور ننھے میاں کی ویڈیوز بنانے لگے۔

تازہ ترین