• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلا دیش کا پاکستان کیخلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کے شیڈول کا اعلان

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم سیریز کھیلنے کےلیے 16 جولائی کو بنگلا دیش جائے گی۔

سیریز کا پہلا میچ 20 جولائی کو ڈھاکا کے شیرِ بنگلا نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ 22 جولائی کو کھیلا جائے گا، جبکہ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 24 جولائی کو ڈھاکا میں ہوگا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید