• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2055 میں خلائی مخلوق زمین والوں کےساتھ کیا کرے گی؟


ایکشن اور ایڈونچرسے بھرپور سائنس فکشن فلم’واریئرز آف فیوچر‘کانیا ٹریلر جاری کردیا گیاہے۔

سائنس فکشن فلم واریئرز آف فیوچر (Warriors of Future) کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔نگ یوان فائی کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی سال 2055کے گرد گھوم رہی ہے۔

جب ایک خلائی مخلوق انسانی آبادی کے لیےخطرہ بن جاتی ہے جس کے خاتمے کے لیے ہانگ کانگ کی ملٹری ایک آپریشن کا آغاز کرتی ہے۔

فلم کی کاسٹ میں لوئس کو،سیان لو،کرینا لاؤ،نک چیونگ،ایڈی کو اور کیون چو سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔ایکشن کا طوفان لیے یہ فلم اگلے برس سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تازہ ترین