• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کامیڈی سے بھرپور فلم’دی گرِنچ‘کا نیا ٹریلر جاری


کامیڈی سے بھرپور نئی تھری ڈی اینیمیٹیڈ فلم’دی گرِنچ‘ کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

ہالی وڈ کی کامیڈی سے بھرپور نئی تھری ڈی اینیمیٹیڈ فلم’دی گرِنچ‘ (the grinch) کا نیاٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ ڈائریکٹرپیٹر کینڈی لینڈ اورییروکینی کی مشترکہ ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی غصیلے اور شرارتی سبز رنگ کے معروف کارٹون کردار گرنچ کے گِرد گھوم رہی ہے جو اب بڑے پردے پر بھی جلوۂ گر ہو رہا ہے۔

اس کامیڈی ڈرامہ فلم میں گرنچ Whovilleنامی ایک خوشحال گاؤں میں تباہی مچانے کی منصوبہ بندی کرتا ہے اور کرسمس کو خوشیوں کو پریشانی میں تبدیل کرنا چاہتا ہے تاہم گاؤں کے رہائشی گرنچ کی منصوبہ بندی بھانپ جاتے ہیں اور اس کی پلاننگ کر ناکام کرنے کے لیے یکجان ہو جاتے ہیں۔

کرس میلیڈانڈی اور جینیٹ ہیلے کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس کامیڈی فلم کے لیے گرنچ کے اینیمیٹیڈ کردارکے ڈائیلاگ نامور ہالی وڈ اداکاربینیڈکٹ کمبربیچ کی آوازمیں ریکارڈ کئے گئے ہیں۔

الیومینیشن انٹرٹینمنٹ کے تحت تیار ہونیوالی تھری ڈی اینیمیٹیڈ فلم رواں سال 9نومبر کو یونیورسل پکچرز کے بینر تلے سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کر دی جائے گی۔

تازہ ترین