• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

بابر اعظم نے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین بابر اعظم نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا۔

بابر اعظم نے ٹی 20 کرکٹ کی 26 اننگز میں 1 ہزار رنز کا ہندسہ عبور کرلیا اور ویرات کوہلی کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ۔

پاکستانی بیٹسمین نے نیوزی لینڈ کے خلاف دبئی میں کھیلے جارہے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں یہ سنگ میل عبور کیا۔

بھارتی کپتان نے27 ٹی 20 اننگز کھیل کر 1 ہزار رنز بنائے تھے،میچ کے آغاز سے قبل بابر اعظم کو یہ ریکارڈ اپنے نام کرنےلئے 48 رنز درکار تھے۔

بابراعظم نے میچ میں 79 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی،انہوں نے بیٹنگ کےد وران 2 چھکے اور 7 چوکے بھی لگائے ۔

تازہ ترین
تازہ ترین