• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصنّفہ:عصمت چغتائی

صفحات400:،قیمت480:روپے

ناشر:بُک کارنر، جہلم

یہ عصمت چغتائی کے تحریر کردہ33افسانوں کا مجموعہ ہے، جسے امر شاہد نے مرتّب کیا ہے۔ ان افسانوں کے بارے میں کچھ کہنے کی گنجایش ہی کہاں ہے۔ ایک سے بڑھ کر ایک۔دہائیاں بیت گئیں، مگر ان کی آب و تاب روزِ اوّل کی طرح آج بھی برقرار ہے۔ جب پڑھیے، ہر بار نیا لطف آتا ہے۔ عصمت چغتائی 1915ء میں پیدا ہوئیں اور 1991ء میں چل بسیں۔ بڑے بھائی عظیم بیگ چغتائی کی زیرِ نگرانی تحصیل علم کیا۔ ان کا پہلا افسانہ 1938ء میں شایع ہوا، 1940ء میں افسانوں کا پہلا مجموعہ ’’کلیاں‘‘ منظرِعام پر آیا، پھر وہ لکھتی چلی گئیں۔ زیرِتبصرہ کتاب میں ان کی تخلیقات کی فہرست بھی شامل ہے۔ یہ کتاب دبیز کاغذ پر ہے اور طباعت و اشاعت معیاری ہے۔

تازہ ترین