• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا: تارکین وطن کے قافلے کو روکنے کے لیے اقدامات

وسطی امریکا سے تارکین وطن کے بڑے قافلے کو روکنے کے لیے اقدامات کر دیے گئے، پنٹاگون نے میکسیکو سرحد سے متصل ریاستوں میں 5 ہزار کے قریب فوجی تعینات کردیے، مزید اہلکار تعینات ہونگے۔

امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان کرنل بوب میننگ نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ میکسیکو سرحد سےمتصل ریاستوں ٹیکساس، کیلیفورنیا اور ایروزینا میں اب تک 4 ہزار 800 فوجی اہلکار تعینات کردیےگئےہیں ، اس کے علاوہ نیشنل گارڈ کے 2 ہزار سے ریزرو اہلکار بھی فعال ہیں، مزید نفری بھیج کر مجموعی طور پر 9 ہزار اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔

دوسری جانب اپوزیشن کی ڈیموکریٹک پارٹی نے آپریشن کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

خبرایجنسی کےمطابق داخلی آپریشن کی ذمےداری نیشنل گارڈزکی ہےجس کی تعیناتی گورنرزکی ذمےداری ہے، ریگولرفوج کی تعیناتی اس بات کا اشارہ ہے کہ وائٹ ہاؤس بعض گورنروں کی مخالفت سے بچنا چاہتاہے۔

واضح رہے کہ صدرٹرمپ نے کہا تھا سرحد پر 15 ہزار فوجی تعینات ہونگے، جنہیں پتھرمارنےوالے مظاہرین پرگولی چلانے کا اختیار ہوگا، تاہم ترجمان پنٹاگون نے وضاحت کی کہ فوجی اہلکاروں کو تارکین وطن یا مظاہرین سے براہ راست آمنا سامنا کرانے کا کوئی منصوبہ نہیں۔

تازہ ترین