• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

محمد حفیظ ’دوسرا‘ کرا رہے ہیں، ٹیلر کا اعتراض

نیوزی لینڈ کے بیٹسمین روس ٹیلرنے دوران میچ اعتراض کیا کہ ’محمد حفیظ ’دوسرا‘ کرارہے ہیں جس کی انہیں اجازت نہیں۔

ابوظہبی کے شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوئی جب کیوی بیٹسمین نے محمد حفیظ کی بولنگ پر اعتراض کیا۔


محمد حفیظ کی گیند بہتر انداز سے نہ کھیل پانے پر روس ٹیلر نے امپائر سے شکوہ کیا کہ یہ ’دوسرا‘ کرارہے ہیں جس کی ان کو اجازت نہیں،لیکن امپائر نے ٹیلرکا اعتراض مسترد کردیا۔

امپائر نے روس ٹیلر سے کہا کہ آپ بیٹنگ کریں ہم دیکھ رہے ہیں،اس دوران قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے معاملے پر امپائر سے بات چیت کی اور پھر محمد حفیظ کو بولنگ جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

خیال رہے کہ محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن پر اس سے پہلے بھی کئی بار اعتراض اٹھایا جا چکا ہے اور آئی سی سی کی جانب سے محمد حفیظ پر ایک سال کی پابندی بھی عائد کی جا چکی ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین