• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اکیاسی سالہ بوڑھے کی سوئمنگ پول میں قلابازی

81سالہ امریکی معمر شخص نے سوئمنگ پول میں قلابازی کھا کر دیکھنے والوں کو حیران کردیا، اوریہ ویڈیو مقبول ہوگئی۔

عام طور پر بڑھاپے کی د ہلیز پر قدم رکھتے ہی لوگوں کی جسمانی صحت متاثر ہوتی ہے لیکن ان صاحب کو دیکھ کر تو یوں لگتا ہے کہ جیسے ان کی جوانی واپس لوٹ آئی ہے۔


جارجیا کے رہائشی 81سالہ معمر شخص نے سوئمنگ پول میں بیک فلپ کا ایسا شاندار مظاہرہ کیا کہ دیکھنے والے حیران رہ گئے۔

McCoy نامی معمر شخص نے 3افراد کی مدد سے اونچائی سے قلابازی کھاتے ہوئے سوئمنگ پول میں چھلانگ لگائی۔

اوراس طرح اپنی فٹنس کا ثبوت دیا۔معمر شخص کی فٹنس پر مبنی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر ہزاروں افراد کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

تازہ ترین