• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حسنین کنسٹرکشن کمپنی کے مالک شیخ رمضان گرفتار، 2روزہ راہداری ریمانڈپر نیب پشاور کی ٹیم کے سپرد

لاہور (نمائندہ جنگ)قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے کرپشن اور قومی خزانے کو کروڑوں روپے نقصان پہنچانے کے الزام پر حسنین کنسٹرکشن کمپنی کے مالک شیخ رمضان کو گرفتار کر لیا۔ ملزم لاہور میں قائم رائل پام کنٹری کلب کے سی ای او بھی ہیں۔ ملزم کو نیب پشاور کی شکایت پر گرفتار کیا گیا ۔جبکہ نیب لاہور نے ملزم کو گزشتہ روز ہی نیب پشاور سے آئی دو رکنی ٹیم کے سپرد کر دیا جو ملزم کو پشاور لے گئی ۔ احتساب عدالت لاہور نے حسنین کنسٹرکشن کمپنی کے مالک شیخ رمضان کا دو روزہ راہداری ریمانڈ دے دیا۔

تازہ ترین