• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس 17 نومبر کو لاہور میں ہوگا ، اجلاس میں رکن ممالک کے 20 سے زائد آفیشلز شریک ہوں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ ایشین کرکٹ کونسل کے اہم اجلاس کی میزبانی 17 نومبر کو لاہور میں کر رہا ہے ، تمام رکن ممالک کو اجلاس میں شرکت کے لیئے دعوت نامے پہلے ہی بھجوائے جا چکے ہیں ۔

بھارت نے تاحال اجلاس میں شرکت کی تصدیق نہیں کی ، جبکہ بنگلا دیش نے اجلاس میں شرکت کی تصدیق کی ہو ئی ہے۔

اس وقت اے سی سی کی صدارت پاکستان کرکٹ بورڈ کے پاس ہے اگلی دو سالہ مدت کے لیے بنگلا دیش بورڈ کے صدر ناظم الحسن عہدہ سنبھالیں گے ۔

اجلاس میں ایشیا ایمرجنگ کپ اور دیگر معاملات پر بات ہوگی۔

تازہ ترین