• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


خطروں سے کھیلنا ایڈونچر کے شوقین افراد کا پسندیدہ مشغلہ ہوتا ہے لیکن اِن میں سے کچھ سر پھرے ایسے بھی ہیں جو اپنی زندگی خطرے میں ڈال کر ایسے حیرت انگیز کارنامے انجام دیتے ہیں کہ دیکھنے والے حیران رہ جائیں ۔

ویڈیو میں نظر آنے والے ایڈونچرکے شوقین اس فرانسیسی جانباز کھلاڑی کو ہی دیکھ لیں جوہزاروں فٹ آسمان کی بلندی پر بائیک اسٹنٹ پیش کررہا ہے۔

فرانس سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی نے پہلے سیکڑوں فٹ بلند پہاڑ پر سائیکلنگ کا شوق پورا کیا اور پھر پہاڑ سے سائیکل چلاتے ہوئے آزادانہ چھلانگ لگا کر نہ صرف کرتب بازی کا شوق پورا کیا بلکہ بیس جمپنگ کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے پیراشوٹ کی مدد سے آباسانی زمین پر لینڈ کر گیا۔

تازہ ترین